Advertisement

Responsive Ads Here

Tip for the Mobile Users: Use  the Desk Top Mode in Browser & change the Mobile Screen in Landscape Mode for best experience of the site.

We are frequently adding more stuff on a regular time of interval. So do subscribe to the website to get the notification via email. And don't forget to visit the site again.

Friday, March 27, 2020

Funny Jokes In Urdu | Jokes For Fun

Funny Jokes In Urdu |Jokes For Fun


Funny Jokes in Urdu
Funny Urdu Jokes
     😉😒 موڈ آف ہے۔۔۔! فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں funny jokes  کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں☺😍۔۔۔۔

خبر

دیہاتی(فون پر پولیس والے سے ): یہاں کی بستی میں ایک گدھا مر گیا ہے۔
پولیس: تو ہمیں کیوں بتا رہے ہو، نہلا دھلا کر دفن کردو۔
دیہاتی: مئیں نے سونچا کہ پہلے اس کے رشتہ داروں کو خبر کردوں۔

بڑی بات

ایک بے وقوف ( دوسرے سے) : ایک مرتبہ مئیں بس میں جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔ اور میرے اوپر سے ٹرک گذر گیا مگر مئیں زندہ رہا۔
دوسرا بے وقوف : یہ بھی کوئی بات ہے میرے اوپر سے روزانہ اتنے بڑے ہوائی جہاز گذرتے ہیں مگر مجھے کچھ نہیں ہوتا۔

قول کا پکا

ایک مرتبہ مجھ سے کسی نے پوچھاکہ  آپ کی عمر کیا ہے؟
مئیں نے جواب دیا ’’23 سال‘‘
اس پر تعجب ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’یہی عمر تو آپ نے دو سال پہلے بھی بتائی تھی۔‘‘
مئیں نے جواب دیا ’’جی ہاں ! مئیں قول کا بہت پکا ہوں ، جو بات آج کہوں گا اس سے دس سال بعد بھی نہیں ہٹوں گا۔‘‘

بچت

ایک کنجوس آدمی افسردہ اور غمگین حالت میں سر جھکائے بیٹھا تھا۔ اس کے ایک دوست نے پوچھا ’’بھئی کیا بات ہے؟ اس قدر اداس کیوں ہو؟‘‘
کنجوس: پہلے گھی 500 روپئے کلو تھا اب 400 روپئے ہو گیا ہے۔
دوست: پھر تو تمہیں خوش ہونا چاہئے ۔ 1کلو پر 100 روپئے بچیں گے۔
کنجوس بولا ۔۔۔۔۔۔۔
’’یہی تو دکھ ہے ۔۔ پہلے مئیں گھی نہ خرید کر500 روپئے بچاتا تھا لیکن اب صرف 400 روپئےہی  بچیں گے۔‘‘

معصومیت

باپ بیٹے سے ( 10 روپئے دیتے ہوئے): جا پان لے آ بیٹا۔
بیٹا ( معصومیت سے): پر ابّا جان ۔۔۔! جاپان تو بہت دور ہے۔

فکر

شوہر (بیوی سے): تم آدھی رات کو ماچس جلا کر کیا دیکھ رہی ہو۔۔؟
بیوی: مئیں ذرا یہ دیکھ رہی تھی کہ آپ نے لالٹین بجھا دی ہے یا نہیں۔

عیش کرو گے عیش۔۔۔!

ایک مرتبہ ایک کنجوس سیٹھ اپنے ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں جا رہا تھا۔ اچانک سیٹھ نے حکم دیا ۔۔’’ گاڑی روکو اور سامنے روڈ سے مونگ پھلی اُٹھا کر لے آؤ۔ ‘‘ ڈرائیور مونگ پھلی لے آیا ۔ سیٹھ نے مونگ پھلی توڑی تو دو دانے نکل آئے ۔ ایک دانہ سیٹھ نے خود کھایا اور دوسرا ڈرائیور کو کھلایا اور کہا۔۔۔۔۔۔۔
                ’’میرے ساتھ رہوگے تو عیش کروگے عیش۔۔۔۔‘‘

ریفری کا جواب

دو پہلوانوں کے درمیان ریسلنگ کا بڑا زبردست مقابلہ ہو رہا تھا۔ اچانک ریفری چیخ پڑا۔۔۔’’ٹانگ مروڑی بند کرو۔۔!‘‘
’’نہیں ۔۔! آج تو مئیں اسے توڑ کر ہی دم لوں گا۔‘‘  پہلوان نے غصّہ سے پھُنکارتے  ہوئے کہا۔
        ’’بے وقوف۔۔۔! یہ تمہاری اپنی ٹانگ ہے۔‘‘  ریفری نے جواب دیا۔

سب سے زیادہ سست

چند دوست بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔ ایک آدمی وہاں سے گذرا ۔ اس نے کہا۔۔۔
’’بتاؤ تم میں سب سے زیادہ سست کون ہے؟ مئیں اسے انعام دینا چاہتا ہوں۔‘‘
        سب نے ہاتھ اُٹھا دئیے لیکن ایک دوست چپ چاپ بیٹھا رہا۔ اس آدمی نے کہا ’’ لگتا ہے تم ہی سب سے زیادہ سست ہو ۔ یہ لو تمہارا انعام 500 روپئے۔‘‘
                ’’مہربانی کرکے یہ میری جیب میں ڈال دیجئے۔‘‘ اس نے انگڑائی لیتے ہوئے جواب دیا۔

جوان ہونے کی دوا

ڈاکٹر(بوڑھے آدمی سے): ’’مئیں تمہیں ایسی دوائی دونگا کہ تم پھر سے جوان ہو جاؤ گے۔‘‘
بوڑھا: ’’ڈاکٹر صاحب؛ نہیں! نہیں! اگر مئیں جوان ہوگیا تو مجھے پنشن کون دےگا۔‘‘

No comments:

Post a Comment