Advertisement

Responsive Ads Here

Tip for the Mobile Users: Use  the Desk Top Mode in Browser & change the Mobile Screen in Landscape Mode for best experience of the site.

We are frequently adding more stuff on a regular time of interval. So do subscribe to the website to get the notification via email. And don't forget to visit the site again.

Showing posts with label اُردو. Show all posts
Showing posts with label اُردو. Show all posts

Friday, July 10, 2020

Clean Funny Jokes In Urdu | Funny Jokes In Urdu

Clean Funny Jokes In Urdu | Funny Urdu Jokes

            لطیفوں نے ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے میں ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے۔ آج کل لطیفے کہنا اور لطیفے لکھنا ایک پیشہ بن گیا ہے۔ لطیفوں کو پیش کرنا ایک اہم کردار بن گیا ہے۔ کیوں کہ لطائف میں ایک قسم کااپنا مزاح ہوتا ہے۔ لطیفوں نے آج اکیسویں صدی میں اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔ ہر قسم کے ماحول کے لئے علیحدہ علیحدہ لطائف موجود ہیں۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ لطائف کا ایک انبار انٹرنیٹ پر بھی تحریری مواد کے ساتھ ساتھ ویڈیوز کی شکل میں دستیاب ہے۔ اسی لطیفوں کی دنیا میں ہمارا بلاگ   https://funnyjokeslog.blogspot.com  بھی اپنا ایک چھوٹا سا مجموعہ تمام انٹرنیٹ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہے۔ اُمید ہے کہ یہ مجموعہ سب کو بے حد پسند آئے گا۔ 

Funny Jokes In English, Funny Jokes In Hindi, Funny Jokes In Hinglish
Clean Funny Urdu Jokes

انجانے جرمکی  سزا

جج (درخواست گزار سے): تمہیں طلاق کیوں چاہئے؟

 درخواست گزار: جناب میری بیوی مجھ سے لہسن چھلواتی ہے پیاز کٹواتی ہے ، برتن دھلواتی ہے۔۔

جج: تو اس میں مسئلہ کیا ہے؟ لہسن چھیلنے سے پہلے تھوڑا سا گرم کر لیا کرو آسانی سے چھیلا جائے گا ، پیاز کاٹنے سے پہلے تھوڑی دیر فریزر میں رکھ دیا کرو کاٹتے ہوئے آنکھوں میں جلن نہیں ہو گی ، برتن دھونے سے پہلے پانی کے ٹب میں چند منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیا کرو آسانی سے صاف ہو جائیں گے ، کپڑے سرف میں بھگونے سے پہلے سادہ پانی میں بھگو لیا کرو داغ آسانی سے نکلیں گے اور ہاتھوں کو تکلیف بھی نہیں ہو گی۔

درخواست گزار: بس جناب میں سمجھ گیا۔۔۔

جج :کیا سمجھ گئے؟؟؟

’’یہی کہ آپ کی حالت مجھ سے بھی زیادہ بری ہے آپ کی بیوی لہسن پیاز اور برتنوں کے علاوہ آپ سے کپڑے بھی دھلواتی ہے۔۔۔‘‘

جج(غصہ میں): معزز عدالت کا راز فاش کرنے کے جرم میں یہ عدالت تمہیں پانچ سال قید با مشقت کی سزا سناتی ہے۔😂😂


 آن لائن تعلیم

ٹیچر: آپکا لڑکا گنتی پڑھتے وقت 45 کے بعد سیدھے 66 پر پہنچ جاتا ہے ۔

 لڑکے کا والد: میں نے اسے بہت سمجھایا کہ 45 کے بعد 46 آتے ہیں لیکن جب آپ پڑھارہے تھے تو 45 پر نیٹ ورک چلا گیا تھا ۔۔۔۔۔  پھر نیٹ ورک 66 پر آیا ۔  اب وہ کہہ رہا ہے کہ سر نے ایسا ہی پڑھایا ہے۔ یہی صحیح ہے۔


#ابا ۔۔۔ ابا ہی ہوتا ہے۔

     وہ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ تھی اور ایسے ہی  ہار ماننے والی نہیں تھی - اسے پتہ چلا تھا کہ اس کے کلاس فیلو کو اپنے ابا  جی سے پھینٹی پڑی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اس کے گھر والوں کو ان کے  تعلق کا پتہ چل گیا تھا۔

 اس نے ڈرتے ڈرتے وہی مانوس سا نمبر ڈائل کیا۔ آگے سے بھاری اور اجنبی آواز میں ہیلو کہا گیا۔

 اس نے اپنی ہمت جمع کی اور دو ٹوک انداز میں بات کرنے کا فیصلہ کیا۔

 “السلام علیکم انکل۔ مجھے آپ سے ہی بات کرنی ہے۔ انکل میں وہی لڑکی بول  رہی ہوں جس کے ساتھ تعلق پر کل آپ نے اپنے اکلوتے بیٹے کی درگت بنائی ہے۔  انکل وہ آپ کا اکلوتا بیٹا ہے، آپ کو اس کی پسند کا خیال کرنا چاہیے۔  انکل ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور بہت اچھی زندگی ساتھ میں گزار سکتے  ہیں۔ انکل پلیز ایک بار اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔”

 ایک ہی سانس میں اس نے ساری بات کہہ دی۔ دوسری طرف تھوڑی دیر خاموشی چھائی  رہی۔ پھر جواب آیا۔ “جی نتاشا بیٹا، آپ صحیح کہہ رہی ہیں۔ مجھے بھی اپنی  غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔ جلد ہی ہم آپ کے گھر رشتہ لے کر آئیں گے۔”

 دھیمے لہجے میں جواب آیا، جس کی وہ بالکل توقع نہیں کر رہی تھی۔

 ’’جی انکل شکریہ ، لیکن میرا نام نتاشا نہیں، حنا ہے۔ ‘‘

    ’’لیکن میرے بیٹے کا تعلق تو نتاشا سے ہے۔ اس نے خود بھی یہی نام بتایا ہے۔  جو چیٹ پڑھی تھی اس میں بھی یہی نام تھا۔ اور جو کشمیر والی ویڈیو آپ نے  بھیجی ہوئی تھی اس میں بھی تو یہ بار بار یہی کہہ رہاتھا کہ نتاشا برف نہ  پھینکو، کیمرے میں پانی چلا جائے گا۔ ‘‘

دوسری طرف سے گہری خاموشی چھا گئی۔

 وہ سوچ رہی تھی کہ وہ تو کبھی اس کے ساتھ کشمیر نہیں گئی۔ ایسی کوئی ویڈیو بھی نہیں بنائی۔

 یہی سوچتے ہوئےاس نے کال کاٹ دی کہ اس کمبخت کا کسی اور سے بھی تعلق ہے۔

 کال کٹتے ہی اس لڑکے کے ابا جی زیر لب مسکرائے اور یہ کہتے ہوئے موبائل رکھ دیا کہ

 ’’ابا ابا ہی ہندا اے۔۔۔۔۔!

۔۔۔۔میرے پتر !تیری اصل پھینٹی تے ہن ادھوں لگنی اے جدوں توں یونیورسٹی جاویں گا۔ فیر لکھ صفائیاں دیندا پھریں کہ اے نتاشا کون اے۔۔۔۔!!!‘‘


Thursday, July 2, 2020

Extremely Funny Jokes In Urdu | Funny Jokes In Urdu

Extremely Funny Jokes In Urdu | Funny Jokes In Urdu

            موڈ آف ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔۔۔ فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے  اور طبعیت کی اکتاہٹ دورکرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں مزاحیہ لطیفوں کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔

Funny Jokes In English, Funny Jokes In Hindi, Funny Jokes In Hinglish

Extremely Funny Urdu Jokes

مبنی بر حقیقت مصوری

      ایک آرٹسٹ حقیقت پسندانہ مصوری کرتے تھے۔ تجریدی تصویریں نہیں بناتے تھے۔ لیکن ان کے ایک شناسا نے بہت اصرار کیا کہ وہ ان کی تجریدی پورٹریٹ بنادیں۔ انہوں نے پورٹریٹ تیار کرکے اسٹوڈیو میں رکھی ہوئی تھی۔ ایک روز ان کا شاگرد اسٹوڈیو میں آیا تو اس نے دیکھا کہ آرٹسٹ صاحب پورٹریٹ سامنے رکھے سر پکڑے بیٹھے ہیں۔

    ’’کیا بات ہے۔۔۔۔؟ کیا ان صاحب کو پورٹریٹ پسند نہیں آئی؟‘‘ شاگرد نے ہمدردانہ لہجہ میں پوچھا۔

    ’’نہیں ۔۔۔۔پورٹریٹ تو پسند آگئی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ناک کچھ ٹھیک نہیں بنی ہے اسے ٹھیک کردوں۔‘‘ آرٹسٹ نے مردہ سے لہجہ میں بتایا۔


آج  تک

بیٹا(والد سے): بابا۔۔۔! مئیں اتنا جوان کب بنوں گا کہ مئیں امی کو بنا بتائے گھر سے باہر جا سکوں۔۔۔؟

والد(حسرت بھرے لہجہ میں): بیٹا۔۔! اتنا جوان تو آج تک مئیں بھی نہیں ہوا۔


حتمی جواب

سوال: ریاضی کی کتاب اتنی ناراض کیوں ہے؟

جواب: کیوں کی اس میں بہت سارے مسئلے ہیں۔


استقبال کی غلط فہمی

         ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ ویٹرنری ہسپتال گیا ہے اور ڈاکٹر سے کہا… "میرے کتے کی دم کاٹ دو۔"

ویٹرنری ڈاکٹر نے حیرت سے اس سے پوچھا… "تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟

کتے والے شخص نے جواب دیا ، "کیونکہ ، میری ساس ہمارے پاس آرہی ہیں اور میں گھر میں ایسا کچھ بھی نہیں چاہتا جس سے انہیں غلط فہمی ہو کہ ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔


کوئی کمی نہ رہنے پائے

ایک وکیل نے بیرون ملک اپنے موکل کو فون کیا ، "آپ کی ساس کا انتقال ہوگیا ، کیا ہم تدفین کا حکم دیں گے یا آخری رسومات کا ؟"

موکل نے جواب دیا  "کوئی کمی مت رکھو ، دونوں کا آرڈر دو۔"


مرد، ماسٹر آف ویمن

ایک نوجوان جس کی شادی ہونے والی تھی ایک کتابوں کےاسٹال پر  سیلز گرل سے دریافت کرتے ہوئے“کیا آپ کے پاس کوئی کتاب ہے جسے’مرد ، دی ماسٹر آف ویمن ‘کہتے ہیں؟‘‘

سیلزگرل:"سر!افسانوں کا شعبہ دوسری طرف ہے۔


تب اور اب

بیوی (شوہر سےکسی بات پر ناراض ہوتے ہوئے):جانتے ہو!مئیں ہی بے وقوف تھی ، جب مئیں نے تم سے شادی کی تھی۔

شوہر(تصدیق کرتے ہوئے):وہ تو تم ہو۔ پر اُس وقت مئیں نے خیال نہیں کیا کیوں کہ مئیں پیار میں اندھا ہو گیا تھا۔


کل کچھ اور۔۔۔!

سیلز مین(سانتا سے):سر،کیاآپ یہ پاؤڈرلینا چاہیں گے…؟

"کس لئے…؟"سانتانےسیلزمین سےپوچھا۔

"چیونٹیوں کےلئے،سر"سیلزمین نےجواب دیا۔

"نہیں…"سانٹانےوضاحت کی۔ "آج،اگرمیں انہیں پاؤڈردوں گا،توکل وہ لپ اسٹک یاکوئی اورچیزطلب کریں گے۔"


مسودہ اور حتمی شکل

سوال: خواتین سے پہلے مردوں کو کیوں بنایا گیا تھا…؟

جواب: حتمی شکل دینےسے پہلے شایدآدمی بطورمسودہ تیار ہوا تھا۔


دعا کس لئے۔۔۔؟

حمید:کیا تم نے کھانے سے پہلے کی دعا پڑھ لی؟

عادل:نہیں ۔۔!میری امی کھانا اچھا بناتی ہیں۔


ہے کوئی جو کر سکے ۔۔۔؟

سرکس میں پنجرےکےاندرایک خاتون شیرکوبوسہ دےرہی تھی۔ رنگ ماسٹرنےلوگوں سےپوچھا"کیاکوئی ہےجویہ کرسکتاہے…؟"

سانٹا (جوش میں): میں یہ کرسکتاہوں،لیکن پہلے اس شیرکودورلےجاؤ۔


اوہ خدایا۔۔۔!

سانتا: لوگ مجھے"خدا"مانتےہیں۔

بانتا: آپ کیسےجانتےہو .. ؟؟

سانتا: جب میں آج صبح پارک میں گیا تو سب نےکہا،"اوہ خدایا!آپ دوبارہ آگئےہیں۔ "


غلطی کی سزا

شادی کی سالگرہ پر بیوی نے شوہر سے خواہش کی ۔۔۔’’اس مرتبہ ہم کھانے میں مرغ بنائیں گے۔‘‘

شوہر(ہمدردانہ انداز میں): ہماری غلطی کی سزا ہم بے چارے مرغ کو کیوں دیں۔


ایسا کیوں۔۔۔؟

ایک موقع پر سانتا بہت رو رہا تھا بانتا نے تسلی دینے کے لئے دریافت کیا ’’تم کیوں رو رہے ہو ۔۔۔؟‘‘

سانتا نے جواب دیا۔۔۔’’ میری بہن کے دو بھائ ہیں جبکہ میرا  صرف ایک ہی بھائی ہے۔‘‘


Friday, May 15, 2020

Seriously Funny Jokes In Urdu

 Seriously Funny Jokes In Urdu


 موڈ آف ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔۔۔ فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے  اور طبعیت کی اکتاہٹ دورکرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں مزاحیہ لطیفوں کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس 

بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔
Jokes In Hindi, Jokes In English, Jokes In Hinglish
Very Funny Urdu Jokes

معصومیت

      الیکشن ہونے والے تھے ، امیدوار گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے تھے۔ ایک اُمیدوار نے ایک دروازہ پر دستک دی تو ایک کمسن لڑکی نے دروازہ کھولا۔

’’ہیلو گڑیا۔‘‘اُمیدوار نے کہا۔۔۔’’تمہارے ابو کانگریس پارٹی میں ہیں یا سماج وادی پارٹی میں۔۔۔؟‘‘

’’جی ! وہ باتھ روم میں ہیں۔‘‘ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔


خاطر داری

      ایک کنجوس شخص کے گھر ایک روز مہمان آئے۔۔

کنجوس نے مہمان سے پوچھا۔۔۔’’ ااپ لوگ کیا کھائیں گے؟‘‘

مہمانوں میں سے ایک نے کہا۔۔۔’’ ہم وہی کھائیں گے جو آپ کھائیں گے۔‘‘

کنجوس شخص۔۔۔’’ میرا تو دل اس وقت باہر نکل کر ہوا کھانے کو کر رہا ہے۔‘‘


جیسا سوال ویسا جواب

پولیس(دکاندارسے):کیا تم کوئلہ بلیک کرتے ہو۔۔۔۔؟

دکاندار:جی نہیں سر۔ کوئلہ تو قدرتی طور پر بلیک ہوتا ہے۔


مثالی کاہل

     دفتر کے جنرل مینیجر مثالی کاہل تھے۔ ایک روز انہوں نے اچانک اعلان کر کے سب کو حران کردیا کہ بھئی! آج مئیں جمنازیم جاؤں گا۔

     ’’بہت خوب۔۔۔!‘‘ ایک صاحب نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔۔۔’’آخر آپ کو ورزش کا خیال آہی گیا۔‘‘

’’ ورزش کرنے کون کمبخت جارہا ہے۔۔‘‘ جی یم منہ بنا کر بولا۔۔۔’’مجھے تو اپنی ممبرشپ کینسل کروانی ہے۔‘‘


فضول خرچ کی عادت

 ’’حمزہ تم کچھ پڑھ رہے ہو۔۔۔؟‘‘ کنجوس باپ نے شاہ خرچ بیٹے سے پوچھا۔

’’نہیں پا پا جی۔‘‘ بیٹے نے مختصر جواب دیا۔

’’کیا تم کچھ لکھ رہے ہو۔‘‘ باپ نے پھر دریا فت کیا۔

’’نہیں پاپا۔۔۔!مئیں کچھ سونچ رہا ہوں۔‘‘ حمزہ نے جواب دیا۔

’’تو پھر خدا کے لئے یہ چشمہ اُتاردو۔ تمہاری یہ فضول خرچی کی عادت کسی دن مجھے دیوالیہ بنادے گی۔‘‘ کنجوس باپ نے دہاڑ کر کہا۔


پہلی دفعہ

رام(شام سے): دیکھ وہ لڑکی میری طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہے۔

’’یہ تو کچھ بھی نہیں۔‘‘ شام نے جواب دیتے ہوئے کہا۔۔۔۔’’جب مئیں نے تجھے پہلی مرتبہ دیکھا تھا ، تین دن تک ہنسی نہیں رکی تھی۔‘‘


جشن

بیوی(شوہر سے):وہ سامنے شرابی دیکھ رہے ہو، مئیں نے اُسے دس سال پہلے شادی کے لئے انکار کیا تھا اور وہ آج تک پی رہا ہے۔

شوہر:واہ۔۔۔! اتنا لمبا celebration۔


شروع کرنے والا کون۔۔۔؟

باپ: بیٹا۔۔۔! اس مرتبہ تجھے امتحان میں 90% لانا ہے۔

بیٹا:نہیں ڈیڈ۔۔! مئیں تو اس مرتبہ 100% لاؤنگا۔

باپ: کیوں مذاق کر رہے ہو۔

بیٹا: شروع کس نے کیا تھا۔


غلط فہمی

بیوی:کل رات تم مجھے نیند میں گالیاں دے رہے تھے۔

شوہر:تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔

بیوی: کیسی غلط فہمی۔۔۔۔؟

شوہر: یہی کہ مئیں سویا ہوا تھا۔


خوش خبری والا کالم

      اخبار کے دفتر میں ایک صحافی نے دوسرے سے پوچھا ’’منسٹر صاحب اپنے استعفے کی خبر چھپنے پر اتنے ناراض کیوں ہورہے ہیں۔۔۔؟

      ’’تم نے شاید توجہ نہیں دی۔ہم نے ان کے استعفٰی کی خبر غلطی سے خوش خبری والے کالم میں چھاپ دی تھی۔‘‘ دوسرے صحافی نے جواب دیا۔


موتیوں کا ہار

      ایک امیر آدمی اور اس کی بیگم کہیں جارہے تھے۔ راستہ میں بیوی کو  ذرا سی کھانسی آگئی تو خاوند نے بڑے پیار سے پوچھا۔۔۔’’ڈئیر ! تمہارے گلے کے لئے کچھ لے لوں۔۔۔۔؟‘‘

بیوی نے مسکرا کر کہا۔۔۔۔’’ہاں۔۔۔!وہ موتیوں کا ہار جو ہم جوہری کے ہاں دیکھ کر آئے ہیں۔‘‘


محنت پسند

      مزدور لیڈر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

            ’’ مجھے محنت اور مشقت بہت پسند ہے، مئیں اکثر درخت کے سائے تلے چارپائی پر لیٹ کر سارا دن لوگوں کو محنت کرتے ہوئے دیکھتا رہتا ہوں۔‘‘


Tuesday, May 5, 2020

Very Funny Jokes in Urdu

Very Funny Jokes in Urdu

   موڈ آف ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔۔۔ فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے  اور طبعیت کی اکتاہٹ دورکرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں مزاحیہ لطیفوں کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔
Very Funny Urdu Jokes
 

واضح فرق

      ایک عام عورت اور فلمی اداکارہ میں ایک فرق بڑا واضح ہوتا ہےکہ عام عورت شادی کے بعد اپنا شادی کا جوڑا اپنی بیٹی کے لئے محفوظ رکھتی ہے جبکہ فلمی اداکارہ شادی کے بعد شادی کا جوڑا اپنی اگلی شادی کے لئے سنبھال کر رکھتی ہے۔


درد مند دل

      ایک شخص نہایت درد مند دل رکھنے والا آدمی تھا۔ اسے اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر لاحق رہتی تھی۔ وہ اپنی پریشانیوں میں بھی دوسروں کے لئے تشویش کا پہلو ڈھونڈ لیا کرتا تھا۔ ایک مرتبہ تمام احتیاطوں کے باوجود اس کے کپاس کے کھیتوں پر ٹڈیوں نے یلغار کردی اور ساری فصل چٹ کر گئیں۔

        گاؤں کےچوپال میں اس شخص کی ملاقات اس کے دوست سے ہوئی تو ادھر ادھر کی باتوں کے بعد دوست نے پوچھا’’اور سناؤ۔۔۔!فصل کا کیا حال ہے؟

        ’’بہت برا۔‘‘ اس شخص نے ٹھنڈی سانس لے کر جواب دیا۔

        ’’کیوں۔۔۔؟ کیا ہوا۔۔۔؟‘‘دوست نے تشویش میں آتے ہوئے دریافت کیا۔

        ’’بس یار کیا بتاؤں۔۔۔!‘‘ اس شخص نے ایک اور ٹحنڈی سانس لیتے ہوئے کہا۔۔۔۔’’دس لاکھ ٹڈیاں میرے کھیتوں میں پھر رہی ہیں اور بیچاریوں کے کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔‘‘


وجہ

      اپنی بیوی کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک صاحب نے اپنے دوست کو بتایا۔۔۔’’مئیں نے اس سے اس لئےشادی  کی تھی کہ اس نے میری جان بچائی تھی۔‘‘

دوست نے  دلچسپی لیتے ہوئے دریافت کیا۔۔۔’’وہ کیسے۔۔۔۔؟‘‘

’’اس نے اپنے باپ کو مجھ پر گولی چلانے سے روکا تھا۔‘‘ ان صاحب نے جواب دیا۔


ادائے بے نیازی

      ایک مرتبہ ایک فقیر ایک صاحب کے پاس آیا اور بھیک مانگتے ہوئے کہا۔۔۔’’ایک روپئے کا سوال ہے بابا۔۔۔؟‘‘ اس پر  وہ صاحب مسکرائے اور حاتم طائی کی باوقار چال چلتے ہوئے فقیر کے قریب آکر بولے ’’یہ ہماری توہین ہے زیادہ مانگو!‘‘

      فقیر نے خوش ہو کر کہا ’’50 روپئے کا سوال ہے بابا۔۔؟‘‘ ان صاحب نےایک  ادائے بے نیازی سے اپنا بٹوہ کھولااور بولے’’معاف کرو بابا۔۔۔۔پہلے کم پیسوں کے سوال پر معافی مانگنا ہماری توہین تھی۔‘‘


مناسب انداز

      ایک صاحب نئی ملازمت پر رجوع ہوئے اور پہلے ہی دن شام  میں دیر تک کمپیوٹر پر کام کرتے رہے۔ باس بھی خوش ہوا اور دریافت کیا۔۔۔’’شام تک آج آپ نے کیا کیا؟‘‘

      اُن صاحب نے جواب دیا ۔۔۔’’کمپیوٹر کے Key Board کےسارے ہی بٹن الٹ پلٹ تھے ، مئیں نے ان سب کو ٹھیک سے فٹ کر دیا ہے۔‘‘


صحت کا راز

  ایک دوست (دوسرے سے):موز کے ساتھ چھلکا بھی کھانا چاہئے۔

دوسرا دوست: کیا اس سے ہاتھ پاؤں صحت مند ہوتے ہیں؟

پہلا دوست: جی ہاں۔۔۔۔! کھانے والوں کے نہیں بلکہ راستہ پر چلنے والوں کے ۔


دکاندار کی حیرت

ایک لڑکا(دکاندار سے): انکل۔۔۔! یہ انڈے کیسے دئے؟

دکاندار(تعجب سے): بھاؤ پوچھ رہے ہو یا طریقہ۔


اپنی اپنی بات

ایک پہلوان(اپنے مقابل پہلوان سے):تم یہ مقابلہ ہر گز نہیں جیت سکتے کیونکہ تم محض انعام کی خاطر لڑرہے ہو اور مئیں اپنی عزت اور وقار کے لئے۔

مقابل پہلوان:ظاہر سی بات ہے جو چیز جس کے پاس نہیں ہوتی وہ اسی کے لئے لڑتا ہے۔


ھذا کا یوں یوں

      سعودی عرب میں ایک ہندوستانی ایک دن آٹا خریدنے کے لئے اناج کی دکان پر گیا۔

     ہندوستانی: مجھے گیہوں کا آٹا چاہئے۔

دکاندار(مسور کی دال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے): ھذا۔

ہندوستانی(گیہوں کے دانے ہتھیلی پر ملتے ہوئے): ھٰذا کا یوں یوں۔


اپریل فول

      ایک شخص پہلی اپریل کو کہیں جانے کے لئے بس میں سوار ہوا۔ کنڈیکٹر نے جب ٹکٹ خریدنے کا مطالبہ کیا تو اس نے اپنی جیب سے دس روپئے ادا کئے اور ٹکٹ خریداپھرکنڈیکٹر سے مخاطب ہو کر کہنے لگا۔۔۔’’اپریل فول۔۔۔!میرے پاس Pass بھی ہے۔‘‘



Wednesday, April 29, 2020

Best funny jokes in Urdu | Funny Urdu Jokes

Best Funny Jokes in Urdu | Funny Urdu Jokes

        موڈ آف ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔۔۔ فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے  اور طبعیت کی اکتاہٹ دورکرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں مزاحیہ لطیفوں کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔

Jokes In Hindi, Jokes In English, Jokes In Hinglish
Best Funny Urdu Jokes

 کھانے سے پہلے۔۔۔!

اُستاد(شاگرد سے): کیا تم نے ہوم ورک کیا ہے؟

شاگرد:نہیں۔

اُستاد:تو پھر مار کھانے کے لئے تیا ر ہو جاؤ۔

شاگرد: جناب! ہاتھ دھو آؤں۔۔۔؟

اُستاد: کیوں۔۔؟

شاگرد: امّی کہتی ہیں کہ کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھو لیا کرو۔


ایک ہی جگہ۔۔۔!

ایک دوست (دوسرے سے):تم اسکول کیوں نہیں آرہے ہو۔۔۔؟

دوسرا: یار ! میرے بابا کہتے ہیں کہ ایک ہی جگہ باربار جانے سے عزت گھٹتی ہے۔


گھر کی چابیاں

ایک آدمی(دوسرے سے): تمہارے گھر میں آگ گھس آئی ہے۔۔،چلو بھاگو!

دوسرا:مذاق نہ کرو ، چابیاں تو میرے پاس ہیں۔


عادت

 ایک ڈاکٹر کو انشأ اللہ ، ماشأاللہ کہنے کی عادت تھی۔ ایک دن وہ مریض کو دیکھنے گیا۔۔۔۔

مریض: ڈاکٹر صاحب میرے پیٹ میں درد ہے۔

ڈاکٹر: ماشأ اللہ۔

مریض(گھبرا کر): کیا مئیں مر جاؤں گا۔۔؟

ڈاکٹر: انشأ اللہ۔


چھ بج چکے ہیں۔۔۔!

           میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا  اور دونوں میں بات چیت بند ہوگئی لیکن پھر کاغذ قلم کے ذریعہ ایک دوسرے کو لکھ کر مخاطب کرنے لگے۔ ایک صبح میاں کو جلدی جانا تھا اس لئے وہ سرہانے ایک کاغذ چھوڑ کر سوگئے تھے جس پر لکھا تھا۔۔۔ ’’مجھے صبح چھ بجے اُٹھا دینا۔‘‘

         اگلی صبح جب میاں کی آنکھ کھلی تو صبح کے دس بج رہے تھے۔ انہیں بیوی پر بڑا غصّہ آیا ، مگر بیوی کا لکھا ہوا کاغذ دیکھ کر تمام غصہ جاتا رہا جس پر لکھا تھا ۔۔۔۔۔’’اُٹھ جائیے! چھ بج چکے ہیں۔‘‘


ثبوت

اُستاد (شاگرد سے): زمین گول ہونے کے تین ثبوت پیش کیجئے؟

شاگرد: نمبر ایک۔۔۔ آپ کہتے ہیں، نمبر دو ۔۔ابا جی سے سنا ہےاور نمبر تین ۔۔۔ کتابوں میں لکھا ہے۔


ورنہ۔۔۔!

        ایک پاگل آدمی کھمبے پر چڑھ گیا اور زور زور سے چلانے لگا مئیں کود کر مر جاؤں گا۔ اس کی آواز سے وہاں ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا اور لوگ اس سے کہنے لگے کہ اُتر جاؤ لیکن وہ نہ مانا ۔ اتنے میں وہاں سے دوسرا پاگل جا رہا تھا ، اس نے دیکھا تو جلدی سے وہ بھی کھمبے پر چڑھ گیا اور پہلے پاگل کے کان میں کچھ کہا  تو پہلے والا پاگل اور دوسرا دونوں ہی  نیچے اُتر آئے ۔

         لوگوں نے دوسرے  پاگل سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ نیچے ہی اُتر آیا۔۔؟ دوسرے پاگل نے کہا ۔۔۔۔

مئیں نے اس سے کہا۔۔۔۔’’جلدی اُتر جاؤ ورنہ قینچی لے کر کھمبا کاٹ ڈالوں گا۔‘‘


عمر

       ایک دن چوہے کے بچہ کی ملاقات ہاتھی کے بچہ سے ہو گئی ۔ چوہے کے بچہ نے ہاتھی کے بچہ سے پوچھا ’’تمہاری عمر کتنی ہے؟‘‘ ہاتھی نے کہا  ’’دو سال۔‘‘ چوہے کا بچہ یہ سن کر بہت حیران ہوا کہ اتنی عمر میں اتنا بڑا جسم۔۔۔۔

      اب  ہاتھی کے بچہ نے چوہے کے بچہ سے پوچھا۔۔’’ اور تمہاری عمر کتنی ہے؟‘‘ چوہے نے کہا۔۔۔۔

       ’’ عمر تو میری بھی دو سال ہے لیکن میری صحت ذرا خراب ہے۔‘‘


 آخری خواہش

       ایک رپورٹر نے پھانسی کے قیدی سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا ’’آپ کی آخری خواہش تو بتائیے؟‘‘

قیدی نے جواب دیا۔۔۔۔’’میری جگہ آپ ہی لٹک جائیے۔‘‘


شاعر کا جواب

      ایک شاعر نے اپنے عید کے کپڑے وہی پُرانے عید کے پہنے مگر جوتے نئے لگ رہے تھے۔ لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ چُرائے گئے ہیں۔ شاعر نے لوگوں کی نظروں کو بھانپتے ہوئے کہا۔۔۔۔

’’یہ جو جوتے ہیں۔۔۔

یہ نہ سمجھو چُرا کر لایا ہوں

یہ تو خدا کی دین ہیں

اسی کے گھر سے اُٹھا کر لایا ہوں‘‘