Advertisement

Responsive Ads Here

Tip for the Mobile Users: Use  the Desk Top Mode in Browser & change the Mobile Screen in Landscape Mode for best experience of the site.

We are frequently adding more stuff on a regular time of interval. So do subscribe to the website to get the notification via email. And don't forget to visit the site again.

Thursday, July 2, 2020

Extremely Funny Jokes In Urdu | Funny Jokes In Urdu

Extremely Funny Jokes In Urdu | Funny Jokes In Urdu

            موڈ آف ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔۔۔ فکر نہ کریں ۔ آپ کا موڈ ٹھیک کرنے  اور طبعیت کی اکتاہٹ دورکرنے کے لئے ہم یہاں ہزاروں مزاحیہ لطیفوں کا ایک مجموعہ لائے ہیں  جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔

Funny Jokes In English, Funny Jokes In Hindi, Funny Jokes In Hinglish

Extremely Funny Urdu Jokes

مبنی بر حقیقت مصوری

      ایک آرٹسٹ حقیقت پسندانہ مصوری کرتے تھے۔ تجریدی تصویریں نہیں بناتے تھے۔ لیکن ان کے ایک شناسا نے بہت اصرار کیا کہ وہ ان کی تجریدی پورٹریٹ بنادیں۔ انہوں نے پورٹریٹ تیار کرکے اسٹوڈیو میں رکھی ہوئی تھی۔ ایک روز ان کا شاگرد اسٹوڈیو میں آیا تو اس نے دیکھا کہ آرٹسٹ صاحب پورٹریٹ سامنے رکھے سر پکڑے بیٹھے ہیں۔

    ’’کیا بات ہے۔۔۔۔؟ کیا ان صاحب کو پورٹریٹ پسند نہیں آئی؟‘‘ شاگرد نے ہمدردانہ لہجہ میں پوچھا۔

    ’’نہیں ۔۔۔۔پورٹریٹ تو پسند آگئی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ناک کچھ ٹھیک نہیں بنی ہے اسے ٹھیک کردوں۔‘‘ آرٹسٹ نے مردہ سے لہجہ میں بتایا۔


آج  تک

بیٹا(والد سے): بابا۔۔۔! مئیں اتنا جوان کب بنوں گا کہ مئیں امی کو بنا بتائے گھر سے باہر جا سکوں۔۔۔؟

والد(حسرت بھرے لہجہ میں): بیٹا۔۔! اتنا جوان تو آج تک مئیں بھی نہیں ہوا۔


حتمی جواب

سوال: ریاضی کی کتاب اتنی ناراض کیوں ہے؟

جواب: کیوں کی اس میں بہت سارے مسئلے ہیں۔


استقبال کی غلط فہمی

         ایک شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ ویٹرنری ہسپتال گیا ہے اور ڈاکٹر سے کہا… "میرے کتے کی دم کاٹ دو۔"

ویٹرنری ڈاکٹر نے حیرت سے اس سے پوچھا… "تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟

کتے والے شخص نے جواب دیا ، "کیونکہ ، میری ساس ہمارے پاس آرہی ہیں اور میں گھر میں ایسا کچھ بھی نہیں چاہتا جس سے انہیں غلط فہمی ہو کہ ان کا استقبال کیا جا رہا ہے۔


کوئی کمی نہ رہنے پائے

ایک وکیل نے بیرون ملک اپنے موکل کو فون کیا ، "آپ کی ساس کا انتقال ہوگیا ، کیا ہم تدفین کا حکم دیں گے یا آخری رسومات کا ؟"

موکل نے جواب دیا  "کوئی کمی مت رکھو ، دونوں کا آرڈر دو۔"


مرد، ماسٹر آف ویمن

ایک نوجوان جس کی شادی ہونے والی تھی ایک کتابوں کےاسٹال پر  سیلز گرل سے دریافت کرتے ہوئے“کیا آپ کے پاس کوئی کتاب ہے جسے’مرد ، دی ماسٹر آف ویمن ‘کہتے ہیں؟‘‘

سیلزگرل:"سر!افسانوں کا شعبہ دوسری طرف ہے۔


تب اور اب

بیوی (شوہر سےکسی بات پر ناراض ہوتے ہوئے):جانتے ہو!مئیں ہی بے وقوف تھی ، جب مئیں نے تم سے شادی کی تھی۔

شوہر(تصدیق کرتے ہوئے):وہ تو تم ہو۔ پر اُس وقت مئیں نے خیال نہیں کیا کیوں کہ مئیں پیار میں اندھا ہو گیا تھا۔


کل کچھ اور۔۔۔!

سیلز مین(سانتا سے):سر،کیاآپ یہ پاؤڈرلینا چاہیں گے…؟

"کس لئے…؟"سانتانےسیلزمین سےپوچھا۔

"چیونٹیوں کےلئے،سر"سیلزمین نےجواب دیا۔

"نہیں…"سانٹانےوضاحت کی۔ "آج،اگرمیں انہیں پاؤڈردوں گا،توکل وہ لپ اسٹک یاکوئی اورچیزطلب کریں گے۔"


مسودہ اور حتمی شکل

سوال: خواتین سے پہلے مردوں کو کیوں بنایا گیا تھا…؟

جواب: حتمی شکل دینےسے پہلے شایدآدمی بطورمسودہ تیار ہوا تھا۔


دعا کس لئے۔۔۔؟

حمید:کیا تم نے کھانے سے پہلے کی دعا پڑھ لی؟

عادل:نہیں ۔۔!میری امی کھانا اچھا بناتی ہیں۔


ہے کوئی جو کر سکے ۔۔۔؟

سرکس میں پنجرےکےاندرایک خاتون شیرکوبوسہ دےرہی تھی۔ رنگ ماسٹرنےلوگوں سےپوچھا"کیاکوئی ہےجویہ کرسکتاہے…؟"

سانٹا (جوش میں): میں یہ کرسکتاہوں،لیکن پہلے اس شیرکودورلےجاؤ۔


اوہ خدایا۔۔۔!

سانتا: لوگ مجھے"خدا"مانتےہیں۔

بانتا: آپ کیسےجانتےہو .. ؟؟

سانتا: جب میں آج صبح پارک میں گیا تو سب نےکہا،"اوہ خدایا!آپ دوبارہ آگئےہیں۔ "


غلطی کی سزا

شادی کی سالگرہ پر بیوی نے شوہر سے خواہش کی ۔۔۔’’اس مرتبہ ہم کھانے میں مرغ بنائیں گے۔‘‘

شوہر(ہمدردانہ انداز میں): ہماری غلطی کی سزا ہم بے چارے مرغ کو کیوں دیں۔


ایسا کیوں۔۔۔؟

ایک موقع پر سانتا بہت رو رہا تھا بانتا نے تسلی دینے کے لئے دریافت کیا ’’تم کیوں رو رہے ہو ۔۔۔؟‘‘

سانتا نے جواب دیا۔۔۔’’ میری بہن کے دو بھائ ہیں جبکہ میرا  صرف ایک ہی بھائی ہے۔‘‘


No comments:

Post a Comment