Best Funny Jokes in Urdu | Funny Urdu Jokes
Best Funny Urdu Jokes |
کھانے سے پہلے۔۔۔!
اُستاد(شاگرد سے): کیا تم نے ہوم ورک کیا
ہے؟
شاگرد:نہیں۔
اُستاد:تو پھر مار کھانے کے لئے تیا
ر ہو جاؤ۔
شاگرد: جناب! ہاتھ دھو
آؤں۔۔۔؟
اُستاد: کیوں۔۔؟
شاگرد: امّی کہتی ہیں کہ کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھو لیا کرو۔
ایک ہی جگہ۔۔۔!
ایک دوست (دوسرے سے):تم اسکول کیوں نہیں آرہے
ہو۔۔۔؟
دوسرا: یار ! میرے بابا کہتے
ہیں کہ ایک ہی جگہ باربار جانے سے عزت گھٹتی ہے۔
گھر کی چابیاں
ایک آدمی(دوسرے سے): تمہارے گھر میں آگ
گھس آئی ہے۔۔،چلو بھاگو!
دوسرا:مذاق نہ کرو ، چابیاں تو
میرے پاس ہیں۔
عادت
ایک ڈاکٹر کو انشأ
اللہ ، ماشأاللہ کہنے کی عادت تھی۔ ایک دن وہ مریض کو دیکھنے گیا۔۔۔۔
مریض: ڈاکٹر صاحب میرے پیٹ میں
درد ہے۔
ڈاکٹر: ماشأ اللہ۔
مریض(گھبرا کر): کیا مئیں مر جاؤں گا۔۔؟
ڈاکٹر: انشأ اللہ۔
چھ بج چکے ہیں۔۔۔!
میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا اور دونوں میں بات چیت بند ہوگئی لیکن پھر کاغذ
قلم کے ذریعہ ایک دوسرے کو لکھ کر مخاطب کرنے لگے۔ ایک صبح میاں کو جلدی جانا تھا
اس لئے وہ سرہانے ایک کاغذ چھوڑ کر سوگئے تھے جس پر لکھا تھا۔۔۔ ’’مجھے صبح چھ بجے
اُٹھا دینا۔‘‘
اگلی صبح جب میاں کی آنکھ کھلی تو صبح
کے دس بج رہے تھے۔ انہیں بیوی پر بڑا غصّہ آیا ، مگر بیوی کا لکھا ہوا کاغذ دیکھ
کر تمام غصہ جاتا رہا جس پر لکھا تھا ۔۔۔۔۔’’اُٹھ جائیے! چھ بج چکے ہیں۔‘‘
ثبوت
اُستاد (شاگرد سے): زمین گول ہونے کے تین ثبوت پیش کیجئے؟
شاگرد: نمبر ایک۔۔۔ آپ کہتے ہیں،
نمبر دو ۔۔ابا جی سے سنا ہےاور نمبر تین ۔۔۔ کتابوں میں لکھا ہے۔
ورنہ۔۔۔!
ایک پاگل آدمی کھمبے پر چڑھ گیا اور زور
زور سے چلانے لگا مئیں کود کر مر جاؤں گا۔ اس کی آواز سے وہاں ایک بڑا ہجوم جمع
ہو گیا اور لوگ اس سے کہنے لگے کہ اُتر جاؤ لیکن وہ نہ مانا ۔ اتنے میں وہاں سے
دوسرا پاگل جا رہا تھا ، اس نے دیکھا تو جلدی سے وہ بھی کھمبے پر چڑھ گیا اور پہلے
پاگل کے کان میں کچھ کہا تو پہلے والا
پاگل اور دوسرا دونوں ہی نیچے اُتر آئے ۔
لوگوں نے دوسرے پاگل سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیا کہہ دیا کہ وہ
نیچے ہی اُتر آیا۔۔؟ دوسرے پاگل نے کہا ۔۔۔۔
مئیں نے اس سے
کہا۔۔۔۔’’جلدی اُتر جاؤ ورنہ قینچی لے کر کھمبا کاٹ ڈالوں گا۔‘‘
عمر
ایک دن چوہے کے بچہ کی ملاقات ہاتھی کے
بچہ سے ہو گئی ۔ چوہے کے بچہ نے ہاتھی کے بچہ سے پوچھا ’’تمہاری عمر کتنی ہے؟‘‘
ہاتھی نے کہا ’’دو سال۔‘‘ چوہے کا بچہ یہ
سن کر بہت حیران ہوا کہ اتنی عمر میں اتنا بڑا جسم۔۔۔۔
اب
ہاتھی کے بچہ نے چوہے کے بچہ سے پوچھا۔۔’’ اور تمہاری عمر کتنی ہے؟‘‘ چوہے
نے کہا۔۔۔۔
’’ عمر تو میری بھی دو سال ہے لیکن میری
صحت ذرا خراب ہے۔‘‘
آخری خواہش
ایک رپورٹر نے پھانسی کے قیدی سے سوالات
کرتے ہوئے پوچھا ’’آپ کی آخری خواہش تو بتائیے؟‘‘
قیدی نے جواب
دیا۔۔۔۔’’میری جگہ آپ ہی لٹک جائیے۔‘‘
شاعر کا جواب
ایک شاعر نے اپنے عید کے کپڑے وہی پُرانے
عید کے پہنے مگر جوتے نئے لگ رہے تھے۔ لوگ سمجھ رہے تھے کہ یہ چُرائے گئے ہیں۔
شاعر نے لوگوں کی نظروں کو بھانپتے ہوئے کہا۔۔۔۔
’’یہ جو جوتے
ہیں۔۔۔
یہ نہ سمجھو
چُرا کر لایا ہوں
یہ تو خدا کی
دین ہیں
اسی کے گھر سے اُٹھا کر لایا ہوں‘‘
No comments:
Post a Comment