Advertisement

Responsive Ads Here

Tip for the Mobile Users: Use  the Desk Top Mode in Browser & change the Mobile Screen in Landscape Mode for best experience of the site.

We are frequently adding more stuff on a regular time of interval. So do subscribe to the website to get the notification via email. And don't forget to visit the site again.

Saturday, April 18, 2020

Most Funny Jokes in Urdu | اُردُو کے مزاحیہ لطیفے

Most Funny Jokes In Urdu|اُردُو کے مزاحیہ لطیفے

      😉😒  مزیدار لطیفے چاہیے ۔۔۔!فکر نہ کریں ۔ آپ صحیح جگہ پر ہیں یہاں پر  ہزاروں funny jokesکا ایک مجموعہ ہے   جو آپ کے مزاج کو بدل سکتا ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے ۔۔۔! آئیے شروع کرتے ہیں۔۔۔۔☺😍

Jokes In English, Jokes In Hindi, Jokes In Hinglish
Most Funny Urdu Jokes

اُلجھن

حمید: اتنا پریشان کیوں ہو؟

عادل: ایک بات نے اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔

حمید:کس بات نے۔۔۔۔؟

عادل: جب دل میں کوئی ہڈی نہیں ہوتی تو پھر ٹوٹتا کہاں سے ہے۔۔۔؟


اعلیٰ جوابی

لڑکی: ہیلو، مئیں کویتا(Kavita) بول رہی ہوں۔

لڑکا: ہاں بولو، مئیں تالی بجاؤ ں گا۔


خطرناک کھیل

موٹو (پتلو سے):کیا تم نے کبھی کوئی خطرناک کھیل کھیلا ہے۔

پتلو : ہاں ۔۔۔کبھی کبھی بیوی کو اُلٹا جواب دے دیتا ہوں۔۔۔!!!


شانتی

ایک شخص کی طبعیت بہت خراب ہو گئی، ڈاکٹر سے رجوع ہونے کے بعد۔۔۔۔

آدمی (بیوی سے):کام والی شانتی کو بلاؤ۔

بیوی: کیوں۔۔۔؟

شوہر: ڈاکٹر نے کہا ہے کہ۔۔۔’ دوا ئی کھا کر شانتی کے ساتھ سو جانا۔۔۔!!!‘


عظیم سائنسدان

ماسٹر صاحب نے جماعت میں طالبِ علموں سے سوال کیا۔۔۔۔’ایک عظیم سائنسدان کا نام بتاؤ؟‘

شاگرد: عالیہ بھت۔۔۔!

ماسٹر صاحب(چھڑی ہاتھ میں لہراتے ہوئے): اسکول میں یہی سب سیکھ رہےہو۔۔۔؟

دوسرا شاگرد: یہ تتلاتا ہے سر، آریہ بھٹ بول رہا ہے۔۔۔!!!


کسٹمر کیر ایکزیکیٹیو

ٹیچر (لڑکے سے): تمہارے پاپا کیا کرتے ہیں؟

لڑکا: جی، وہ روز گالیاں کھاتے ہیں۔

ٹیچر: کیا مطلب۔۔؟

لڑکا: ٹیچر ، وہ کسٹمر کیر ایکزیکیٹیو ہیں۔


رات کا فون

آدھی رات کو۔۔۔۔۔ بیڈ روم کا ٹیلی فون بجا۔۔۔

شوہر(بیوی سے): کوئی میرے بارے میں پوچھے تو کہہ دینا مئیں گھر پر نہیں ہوں۔

بیوی(فون اُٹھا کر): میرے شوہر گھر پر ہی ہیں۔

شوہر(چڑھتے ہوئے): مئیں نے کہا تھا نا کوئی میرے بارے میں پوچھے تو کہہ دینا مئیں گھر پر نہیں ہوں۔

بیوی(تلملاتے ہوئے):سو جاؤ چپ چاپ، ہر بار ضروری نہیں کہ تمہارا ہی فون ہو۔۔۔!!!

                 شوہر  بے ہوش۔۔۔۔


پہلی بار

لڑکا جیسے ہی اسٹیشن سے باہر آیا ، خوشی کے مارے اُچھلنے لگا۔۔۔

دوست: کیا ہوا۔۔، اتنا خوش کیوں ہو؟

لڑکا: آج پہلی بار مجھ سے کسی لڑکی نے میٹرو میں بات کی ہے۔

دوست: واہ بھائی ، ویسے کیا بات کی اُس لڑکی نے۔۔۔؟

لڑکا:مئیں بیٹھا ہوا تھا، وہ بولی اُٹھو یہ لیڈیز سیٹ ہے۔


خبردار۔۔۔!

         ایک بجلی کے مستری نے اپنے مددگار لڑکے سے کہا ۔۔’’بیٹا! دو تار پڑے ہیں، ان میں سے ایک کو چھو کر دیکھو کہ اس میں کرنٹ تو نہیں ہے۔‘‘

         لڑکے نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جواب دیا ۔۔۔’’ نہیں۔‘‘

 مستری بولا۔۔۔

        ’’خبردار ! اب دوسرے تار کو مت چھونا ورنہ مرجاؤ گے۔‘‘


ضرورت

         ایک شریر لڑکے کی شکایت کرتے ہوئے استاد نے اس کے والد کو لکھا۔۔۔

          ’’محترم ! آپ کا بچہ بہت شرارتی ہے، وہ پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگاتا  اور دوسرے لڑکوں سے لڑتا ہے اور انہیں بھی کام کرنے نہیں دیتا، آپ مہربانی  کرکے اسے سمجھادیجئے اور ٹھیک کیجئے۔‘‘

       والد نے جواب میں لکھا ۔۔۔۔

       ’’استاد صاحب ، اگر یہی سب کچھ مئیں خود کرسکتا تو بچے کو اسکول میں بھیجنے کی کیا ضرورت تھی۔۔۔؟‘‘


بے نظیر مثال۔۔۔!

             ایک سیاح ایک گائیڈ کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کر رہا تھا ، جب وہ ایک ایسے پنجرے کے سامنے پہنچا جس میں ایک شیر اور بکری اکٹھے بند تھے تو سیاح کو سخت حیرت ہوئی اور اس نے گائیڈ سے کہا’’واہ!واہ! پُر امن بقائے باہمی کی یہ بے نظیر مثال ہے، لیکن یہ ممکن کیسے ہوا۔۔۔؟‘‘

’’وہ اس طرح کہ ہم روز ایک نئی بکری پنجرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘‘ گائیڈ نے صراحتاً ضواب دیا۔


شکایت۔۔۔!

     ایک شخص سے اُس کے ہمسایہ نے شکایت کی۔۔۔۔’’ دیکھئے جناب ! کل آپ کے بیٹے نے مجھے پتھر مارا۔‘‘

آدمی: کیا وہ پتھر آپ کو لگا۔۔۔؟

ہمسایہ: نہیں۔

آدمی: تو وہ میرا بیٹا نہیں، کسی اور کا بیٹا ہوگا۔


No comments:

Post a Comment